May 20, 2019

کے سی آر یہاں مندر کے درشن کرنے آئے تھے فیڈرل فرنٹ کے سلسلے ميں نہیں

کے سی آر یہاں مندر کے درشن کرنے آئے تھے فیڈرل فرنٹ کے سلسلے ميں نہیں

حیدرآباد -14 مئی ( اردو لیکس) علاقائی جماعتوں کے ساتھ قومی سطح پر فیڈرل فرنٹ قائم کرنے چیف منسٹر تلنگانہ چندرشیکھرراو کی کوششوں کو آج اس وقت دھکہ لگا جب ڈی ایم کے صدر اسٹالین نے علاقائی جماعتوں کی طرف سے تیسرے محاذ کے قیام کو غیر ضروری قرار دیا ۔چندرشیکھرراو سے ملاقات کے دوسرے دن اسٹالین نے کہا کہ قومی سطح پر کانگریس یا بی جے پی سے ہٹ کر تیسرے محاذ کے لئے کوئی مواقع نہیں ہے علاقائی جماعتوں کو ان دونوں میں کسی ایک کا ساتھ دینا پڑے گا ۔اسٹالین نے کہا کہ گزشتہ روز تلنگانہ کے چیف منسٹر نے تیسرے محاذ کے سلسلے میں ان سے ملاقات کرنے نہیں آئے تھے چندرشیکھرراو یہاں مندر کے درشن کرنے آئے تھے اسی دوران انہوں نے مجھ سے ملاقات کی تھی 

Post source : Urduleaks news network