May 20, 2019

فون گم ہوجانے پرلڑکے کی خودکشی

فون گم ہوجانے پرلڑکے کی خودکشی

کاما ریڈی 14 مئی (اردولیکس) سل فون گم ہوجانے پر ایک لڑکے نے خودکشی کرلی۔ یہ واقعہ ریاست تلنگانہ کاماریڈی کے ایس پی کالونی میں پیش آیا۔ مزدورپیشہ جیہ اماں کا بیٹا 17 سالہ اشوک کماراپنی ماں کی مدد کیا کرتا تھا۔ لڑکے نے ایک اسمارٹ فون خریدا تھا وہ فون گم ہوگیا جس پر دل برادشتہ لڑکے نے پھانسی لے لی۔ قبل ازیں اس نے ہاتھ کاٹ کر خودکشی کی کوشش کی تھی۔

Post source : Urduleaks news network