May 20, 2019

حیدرآبادی نوجوان کی امریکہ میں موت

حیدرآبادی نوجوان کی امریکہ میں موت

حیدرآباد -14 مئی ( اردو لیکس)  امریکہ میں پیش آئے ایک سڑک حادثے میں حیدرآبادی نوجوان ہلاک ہوگیا ۔جس کی شناخت نلہ کنٹہ علاقے کے پدماکالونی کے 28 سالہ ساہت ریڈی کی حیثیت سے ہوئی ہے ساہت ریڈی چند دن قبل ہی ایم ایس کی تعلیم کے لئے امریکہ روانہ ہوا تھا اور وہ نارتھ کیرولینا میں مقیم تھا پیر کے روز سڑک حادثے میں ساہت ریڈی کی موت ہوگئی ۔اس کے ارکان خاندان نعش حیدرآباد منتقل کرنے کی حکومت سے درخواست کی ہے 

Post source : urduleaks news network