May 20, 2019

نونہال اردو ہائی اسکول عادل آباد کے طلبہ کی دہم جماعت میں بہترین کامیابی۔پرنسپل عتیق الرحمن کی طلباء و سرپرستوں کو مبارکباد

نونہال اردو ہائی اسکول عادل آباد کے طلبہ کی دہم جماعت میں بہترین کامیابی۔پرنسپل عتیق الرحمن کی طلباء و سرپرستوں کو مبارکباد

عادل آباد14/مئی(اردو لیکس)ارادہ مضبوط ہو اور تعلیم میں دلچسپی ہوتو انسان جد جہد اور کوششوں سے ایک دن کامیابی کی منزل پر ضرور پہنچ جاتا ہے۔ایسے ہی عادل آباد کے اردو اسکول کی طالبات نے تعلیم میں دلچسپی کے ذریعہ دہم جماعت میں شاندار مظارہ پیش کرتے ہوئے بہترین نمبرات سے کامیابی حاصل کی۔پرنسپل نونہال اردو ہائی اسکول جناب عتیق الرحمن نے اپنے صحافتی بیان میں یہ بات بتائی۔انہوں نے کہا کہ نونہال اردو ہائی اسکول عادل آباد کے طلبہ و طالبات کے ایس ایس سی میں بہترین نتائج ظاہر ہوئے۔عتیق الرحمن نے اعلی نمبرات سے کامیاب طالبات کی فہرست جاری کرتے ہوئے بتایا کہ عفیفہ ناز دختر ارشد علی اور حذیفہ بشریٰ دختر محمد شکیل ان دو طالبات نے ایس ایس سی میں8.8 نمبرات حاصل کرتے ہوئے اسکول میں ٹاپر کی حیثیت سے شاندار کامیابی حاصل کی ہے۔وہیں دوسری جانب سمیہ فردوس دختر شیخ جلانی اور طوبیٰ کوثر دختر رفیق احمد نے 8.7 نمبرات سے کامیابی حاصل کی۔اور اسی طرح امت المازیہ دختر شیخ منصور احمد اور شائستہ تمکین دختر جناب ابراھیم نے دہم جماعت میں 8.5 نمبرات سے کامیابی حاصل کی۔مجموعی طور پر تمام ہی طلباء و طالبات نے بہترین مظاہرہ پیش کرتے ہوئے ناصرف اپنے والدین بلکہ اساتذہ و ٹیچرس اور اسکول کا نام روشن کیا۔جو نہ صرف والدین کیلئے باعث فخر ہے بلکہ مسلم معاشرہ کیلئے خوش آئند ہے۔پرنسپل نونہال اردو ہائی اسکول محترم عتیق الرحمن و وائیس پرنسپل زاہد احمد اور تمام اساتذہ نے طلباء اور ان کے سرپرستوں کو اس خوشی کے موقع پر بہت بہت مبارکباد پیش کی اور مزید نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

Post source : Urduleaks news network