May 20, 2019

ہندو دہشت گردی پر بیان۔کمل ہاسن کے خلاف مقدمہ درج

ہندو دہشت گردی پر بیان۔کمل ہاسن کے خلاف مقدمہ درج

حیدرآباد -14 مئی ( اردو لیکس) فلم اسٹار سے سیاستدان بننے والے  ایم این ایم پارٹی کے سربراہ کمل ہاسن کے خلاف تاملناڈو میں ہندووں کی توہین کرنے کے الزام میں کیس درج ہوا ہے – جنھوں نے گزشتہ روز ایک انتخابی مہم کے دوران گاندھی کے قاتل ناتھو رام گوڈسے کو آزاد ہند کا پہلا ہندو دہشت گرد قرار دیا تھا-  کمل ہاسن کے اس ریمارک کے بعد کافی ہنگامہ ہوا تھا -اور تاملناڈو کے ایک وزیر نے ان کی زبان کاٹ دینے کی بھی بات کہی تھی- تازہ طور پر کمل ہاسن کے ریمارک کے خلاف راماکرشنا نامی ایک شخص نے تاملناڈو کے کرور ضلع پولیس کو کمل ہاسن کے خلاف ہندووں کی توہین کرنے کا الزام عائد کرتے ہوئے شکایت درج کی -جس پر کمل ہاسن کے خلاف ارواکوریچی پولیس اسٹیشن میں آئی پی کے سیکشن 153 A, 295 A کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا ہے دیگر مقامات پر بھی کیس درج کرنے کئی زعفرانی ذہنیت کے افراد عدالت سے رجوع ہوئے ہیں 

Post source : urduleaks news network