May 20, 2019

4 جون‌کو کیرالہ کے ساحل سے ٹکرایے گا مانسون

4 جون‌کو کیرالہ کے ساحل سے ٹکرایے گا مانسون
Photo Credit To File

حیدرآباد -14 مئی ( اردو لیکس)گرمی سے پریشان حال عوام کے لیے خوشخبری۔ اسکایی میٹ کے مطابق 4 جون کو مانسون کیرالہ کے ساحل سے ٹکرائے گا اور 10 جون تک مانسون تلنگانہ بھر میں سر گرم ہو جائے گا۔ یہ بھی پیش قیاسی کی گئی ہے کہ 22 مئی تک مانسون انڈمان نکوبار پہنچ جائے گا اور اس کے بعد مقررہ وقت پر کیرالہ کے ساحل سے ٹکرائے گا۔ مانسون کے کیرالہ کے ساحل سے ٹکرانے میں ایک یا دو دن کا وقت آگے پیچھے بھی ہوسکتا ہے لیکن مانسوں جون کے پہلے ہفتے میں کیرالہ کے ساحل سے ٹکرا جائے گا لیکن اس سے زیادہ دیر نہیں ہوگی۔

Post source : Urduleaks news network