July 20, 2019

صحافت میں خواتین پر راسیہ نعیم ہاشمی کو پی ایچ ڈی

صحافت میں خواتین پر راسیہ نعیم ہاشمی کو پی ایچ ڈی
Photo Credit To file

حیدرآباد 14 مئی (پریس نوٹ) مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی کے شعبہ مطالعاتِ نسواں کی اسکالر راسیہ نعیم ہاشمی بنت سید وحیدالحسن ہاشمی کو ان کے مقالہ بعنوان ”صحافت میں خواتین اور گلاس سیلنگ (اندیکھی رکاوٹ)۔ انگریزی، تلگو اور اردو صحافت کا تقابلی مطالعہ“ کی بنیاد پر پی ایچ ڈی کی ڈگری کا اہل قرار دیا گیا۔ انہوں نے اپنا مقالہ پروفیسر شاہدہ، صدر شعبہ کی نگرانی میں تحریر کیا ۔ راسیہ نعیم ہاشمی، سینئر صحافی ہیں۔ وہ حیدرآباد کے موقر اردو روزناموں سے وابستہ رہی ہیں اور فی الحال ایک انگریزی پورٹل کے لیے خدمات انجام دے رہی ہیں۔ ان کا وائیوا 15 اپریل 2019 کو منعقد ہوا تھا۔

Post source : press note