July 20, 2019

مسجد یکخانہ کا مسئلہ تلنگانہ ہائی کورٹ سے رجوع – چهارشنبه کو سماعت

مسجد یکخانہ کا مسئلہ تلنگانہ ہائی کورٹ سے رجوع – چهارشنبه  کو سماعت

حیدرآباد – 14 مئی ( پریس نوٹ) کانگریس کے سینٹر لیڈر متین شریف نے عنبر پیٹ کی یکخانہ مسجد میں نماز کی اجازت دینے اور اسی مقام پر مسجد کی تعمیر کی ریاستی حکومت کو ہدایت دینے کی درخواست کرتے ہوئے ریاستی ہائی کورٹ میں ایک عرضی داخل کی ہے اور ہائی کورٹ نے اس عرضی کو سماعت کے لئے قبول کرلیا ۔اور چهارشنبه 15 مئی کو ان کی عرضی پر ہائی کورٹ میں سماعت مقرر ہے درخواست گزار متین شریف ولد احمد شریف چمپا پیٹ سرور نگر رنگاریڈی ضلع نے عنبر پیٹ کے دیگر دو مقامی افراد کے ساتھ یہ عرضی داخل کرنے کے بعد بتایا کہ سڑک کی توسیع کے نام پر گریٹر حیدرآباد میونسپل کارپوریشن کے عملہ نے قدیم مسجد کو شہید کردیا تھا اس مسجد سے متصل عاشور خانہ بھی ہے جسے سڑک کی توسیع میں مسجد کے ساتھ حاصل کرلیا گیا ۔متین شریف نے بتایا کہ ان کی عرضی کا نمبر wp/10352/2019 ہے جس کی ہائی کورٹ کے جج جسٹس شمیم اختر کل سماعت کرنے والے ہیں ان کی جانب سے ہائی کورٹ کے سینئر ایڈووکیٹ جناب ایم اے مجیب پیروی کررہے ہیں جناب متین شریف نے بتایا کہ انھوں نے اس کیس میں ریاستی وقف بورڈ، محکمہ اقلیتی بہبود، حیدرآباد سٹی کمشنر پولیس اور عنبرپیٹ پولس اسٹیشن ھاوز آفیسر کو فریق بنایا ہے 

 

Post source : Urduleaks news network