May 20, 2019

کریم نگر کے نوجوان کی کویت میں سڑک حادثے میں موت

کریم نگر کے نوجوان کی کویت میں سڑک حادثے میں موت

کریم نگر -15 مئی ( اردو لیکس) کریم نگر کے ایک نوجوان کویت میں پیش آئے ایک سڑک حادثے میں فوت ہوگئے ۔جن کی شناخت محمد فراز ساکن ھاوزنگ بورڈ کریم نگر کی حیثیت سے ہوئی ہے خاندانی ذرائع کے مطابق محمد فراز تین سال سے کویت میں مقیم تھے اور وہ کویت پبلک ٹرانسپورٹ بس کے ڈرائیور تھے منگل کے دن محمد فراز کی بس ایک بھاری کینٹر لاری سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں ان کی موت ہوگئی ۔حادثے میں بس کے سامنے کا حصہ مکمل طور پر تباہ ہوگیا ۔مزید تفصیلات کا انتظار ہے 

Post source : urduleaks news network