May 20, 2019

بریکنگ نیوز۔انٹر ناکام طلباء کے نتائج 27 تاریخ کو جاری کرنے عدالت کا حکم

بریکنگ نیوز۔انٹر ناکام طلباء کے نتائج 27  تاریخ کو جاری کرنے عدالت کا حکم

حیدرآباد مئی ( اردو لیکس) تلنگانہ ہائیکورٹ نے بورڈ آف انٹرمیڈیٹ کو اس مہینے کی 27 تاریخ کو انٹرمیڈیٹ ناکام طلباء کے جوابی بیاضات کی دوبارہ جانچ کا کام مکمل کرتے ہوئے نتائج جاری کرنے کا حکم دیا ہے۔ عدالت نے نتائج اور جوابی بیاضات کو آن لائن دیکھنے کی سہولت فراہم کرنے کی بھی ہدایت دی۔ انٹرمیڈیٹ بورڈ نے عدالت کو بتایا کہ آج رات تک پرچوں کی دوبارہ جانچ کا کام مکمل ہو جائے گا اور وہ کل تک ترمیم شدہ مارکس جاری کرنے کے لئے تیار ہے۔عدالت نے نتائج کے معاملے میں گلوبارینا ایجنسی کو نوٹس جاری کی ہے اور اس معاملے کی آئندہ سماعت 6جون تک کے لیے ملتوی کردی گئی۔واضح رہے کہ تلنگانہ انٹرمیڈیٹ کے نتائج میں ہوئی بدعنوانیاں کے بعد یہ معاملہ عدالت سے رجوع ہوا۔

Post source : urduleaks news network