May 20, 2019

آرٹی سی بس الٹ گئی۔ 60 مسافرین بال بال بچ گیے

آرٹی سی بس الٹ گئی۔ 60 مسافرین بال بال بچ گیے

جئے شنکر بھوپال پلی 15 مئی (اردولیکس) ریاست تلنگانہ کے ضلع جئے شنکربھوپال پلی میں آرٹی سی بس حادثہ کا شکارہوگئی۔ یہ حادثہ ملہار منڈل کے ٹی وی نگرکے قریب آج اس وقت پیش آیا جب گوداوری کھنی ڈپوکی بس گوداوری کھنی سے بھوپال پلی جانے کے دوران بے قابوہوکرسڑک سے اترکرالٹ گئی۔ اس حادثہ میں بس میں سوار قریب 15 مسافرین زخمی ہوگئے۔ زخمیوں کو علاج کیلئے قریبی ہاسپٹل منتقل کردیا گیا ہے۔ پولیس کے مطابق حادثہ کے وقت بس میں 60 مسافرین سوار تھے خوش قسمتی کی بات یہ ہے کہ اس حادثہ میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

 

Post source : Urduleaks news network