May 20, 2019

سرسلہ کا نوجوان محمد سمیر سعودی عرب میں پریشان

سرسلہ کا نوجوان محمد سمیر سعودی عرب میں پریشان

 کریم نگر -15 مئی ( اردو لیکس) تلنگانہ کے سرسلہ ضلع سے تعلق رکھنے والا ایک مسلم نوجوان سعودی عرب میں ایجنٹ کی دھوکہ دہی کا شکار ہوگیا جہاں اس نوجوان کو ایک ملازمت کے بجائے بھیڑ بکریوں کو چرانے کا کام دیا گیا ۔سرسلہ ضلع کے ایلنتا کنٹہ سے تعلق رکھنے والا21 سالہ نوجوان محمد سمیر نے ایک ویڈیو  ٹیوٹر کے ذریعہ  ٹی آر ایس کے کارگزار صدر کے تارک راماراؤ کو روانہ کیا۔تلگو زبان میں پوسٹ کئے گئے اس ویڈیو میں اس نوجوان نے روتے ہوئے اپنی مشکلات سے تارک راما راؤ کو واقف کروایا۔  اس نوجوان نے کہا کہ سعودی عرب میں فنکشن ہال میں ملازمت کا جھانسہ دے کر ضلع نظام آباد کے ایجنٹ نے اسے گزشتہ ماہ سعودی عرب روانہ کیا تھا ۔ اس نے ملازمت کے لئے ایجنٹ کو 80 ہزار روپئے بھی دیئے تاہم اس نوجوان کی سعودی عرب روانگی کے بعد وہاں اس کو دھوکہ کا سامنا کرنا پڑا اور وہاں اسے بکریاں چرانے کا کام دیا گیا ہے اس نوجوان نے اس کو بچانے اور ملک واپسی میں مدد کی خواہش کی۔جس پر تارک راما راو نے سعودی عرب میں متعین ہندوستانی سفیر اوصاف سعید سے اس مسلہ پر نمایندگی کی اور سمیر کو واپس کو واپس بھیجنے کے انتظامات کی خواہش کی ۔

Post source : Urduleaks news network