July 20, 2019

تلنگانہ میں 3 تا 4 دن تک جاری رہے گی گرمی کی لہر

تلنگانہ میں 3 تا 4 دن تک جاری رہے گی گرمی کی لہر
Photo Credit To file

حیدرآباد 15 مئی (اردولیکس) ریاست تلنگانہ میں شدید گرمی کی لہربرقرارہے۔ محکمہ موسمیات کے عہدیداروں نے انتباہ دیا ہے کہ آئندہ 3 تا 4 دن کے دوران ریاست کے بعض علاقوں میں یہ صورتحال برقرار رہے گی۔ اسی دوران آج ضلع راجنا سرسلہ کے منڈل ردرنگی میں اعظم ترین درجہ حرارت 45.3 جبکہ عادل آباد ضلع کے منڈل بیلا میں 45.1 ڈگری سلیسیس اعظم ترین درجہ حرارت نوٹ کیا گیا۔ اسی طرح جئے شنکر بھوپال پلی‘ جگتیال‘ نظام آباد‘ نرمل اور منچریال کے کئی مقامات پر اعظم ترین درجہ حرارت 45 ڈگری سے زائد درج کیا گیا۔

Post source : Urduleaks news network