May 20, 2019

گیاس سلنڈر دھماکے سے پھٹ پڑا، ایک ہلاک 5 زخ٘ی

گیاس سلنڈر دھماکے سے پھٹ پڑا، ایک ہلاک 5 زخ٘ی
Photo Credit To imagine

سنگاریڈی 17 مئی (اردولیکس) ریاست تلنگانہ ضلع سنگاریڈی میں ایک فیکٹری میں گیاس سلنڈرپھٹ پڑا جس کی وجہہ سے ایک مزدورہلاک اوردیگرپانچ زخمی ہوگئے۔ یہ حادثہ کل رات ظہیرآباد منڈل کے موضع بوچاپلی صنعتی علاقہ میں واقع مہیندرا سی آئی ای انڈسٹری میں اس وقت پیش آیا جب ویلنڈنگ کیلئے استعمال کیا جانے والا نائیٹروجن گیاس سلنڈراچانک دھماکے سے پھٹ گیا۔ دھماکہ اس قدرشدت کا تھا کہ چھت کو بھی نقصان پہنچا دھماکہ کے ساتھ ہی وہاں آگ بھی لگ گئی۔ زخمیوں کو علاج کیلئے قریبی ہاسپٹل منتقل کیا گیا اورفائربریگیڈ کے عملہ نے آگ بجھانے کا کام کیا۔

Post source : Urduleaks news network