July 20, 2019

ایک اور آر ٹی سی بس کو حادثہ۔ چینور سے منچریال جانے‌والی بس الٹ گیی، 15 مسافر زخمی

ایک اور آر ٹی سی بس کو حادثہ۔ چینور سے منچریال جانے‌والی بس الٹ گیی، 15 مسافر زخمی

منچریال 17 مئی (اردولیکس) ریاست تلنگانہ کے ضلع منچریال میں آج ایک آرٹی سی بس حادثہ کا شکارہوگئی۔ یہ حادثہ جینور کے قریب اس وقت پیش آیا جب منچریال ڈپو کی چینور سے منچریال جانے والی بس بے قابو ہوکرکلورٹ سےٹکرانے کے بعد الٹ گئی۔ اس حادثہ میں بس میں سوار قریب 15 مسافرین زخمی ہوگئے۔ زخمیوں کو علاج کیلئے 108 ایمبولینس میں ہاسپٹل منتقل کردیا گیا ہے۔ مقامی‌افراد کے مطابق  حادثہ کے وقت بس میں 50تا 60 مسافرین سوار تھے خوش قسمتی کی بات یہ رہی کہ اس حادثہ میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ مسافرین کے مطابق ڈرائیور کی لاپرواہی کے نتیجے میں یہ حادثہ پیش آیا تاہم پولیس اس حادثے کی تحقیقات کر رہی ہے۔

Post source : Urduleaks news network