May 20, 2019

عادل آباد میں بیسٹ فرینڈ ہیلپ ویلفیر سوسائٹی نے ادا کی غیر مسلم کی آخری رسومات

عادل آباد میں بیسٹ فرینڈ ہیلپ ویلفیر سوسائٹی نے  ادا کی غیر مسلم کی آخری رسومات

عادل آباد-17/مئی(اردو لیکس) بیسٹ فرینڈ ہیلپ ویلفیر سوسائٹی عادل آباد کے ذمہ داران جن میں صدر تنظیم عبدالعزیز؛عرفات؛وٹھل؛ارشاد؛فیروز؛افسر نے کچھ روز قبل ایک نامعلوم غیر مسلم کامبلے مورتی نامی 32 سالہ بیمار شخص جس کے گردے ناکارہ ہوچکے تھے کو علاج کیلئے عادل آباد کے رمس ہاسپٹل میں شریک کروایا تھا۔اطلاعات کے مطابق کڈنیاں خراب ہونے کی وجہ سے اس شخص کی موت واقع ہوگئی۔بیسٹ فرینڈ سوسائٹی کے ذمہ داران عبدالعزیز؛عرفات خان؛افسر؛فیروز؛ارشاد؛وٹھل نے غیر مسلم شخص کی مکمل آخری رسومات انجام دئے۔اس طرح تنظیم سے وابسطہ نوجوانوں نے نامعلوم شخص کا مکمل تعاون کرتے ہوئے ایک انسانی ہمدردی کی بہترین مثال قائم کی جسکی مختلف گوشوں سے ستائش کیجارہی ہے۔

Post source : Urduleaks news network