July 20, 2019

کانگریس لیڈر ریشما کی مشتبہ حالت میں نعش دستیاب

کانگریس لیڈر ریشما کی مشتبہ حالت میں نعش دستیاب
Photo Credit To Social media

بنگلور -17 مئی ( اردو لیکس)  کرناٹک کانگریس کی خاتون لیڈر ریشما پڈیکنور کی مشتبہ حالت میں نعش دستیاب ہوئی ہے جمعرات کی رات ریشما اچانک غائب ہوگئی تھی اور ان کے گھر والوں نے ریشما کا سیل فون بند بتانے پر کولہار پولیس اسٹیشن میں گمشدگی کی رپورٹ درج کروائی تھی جمعہ کے روز بسواناباگیواڈی تعلقہ میں دریاے کرشنا کے برج پر ریشما کی نعش دستیاب ہوئی ۔ریشما کا قتل ہوا ہے یا پھر خودکشی کرلی اس کا کوئی خلاصہ نہیں ہوا پولیس اس کی تحقیقات کررہی ہے بتایا گیا ہے کہ ریشما جنتادل ایس میں کافی عرصے تک وابستہ رہی ۔اور وہ وجیہ پورا ضلع کی جنتادل ایس کی صدر رھ چکی تھی 2013 کے انتخابات میں دیواراہپی اسمبلی حلقہ سے مقابلہ کرتے ہوئی شکست سے دوچار ہوئی تھی 2018 کے انتخابات میں جنتادل ایس نے ریشما کو دوبارہ ٹکٹ نہیں دیا ۔جس کی وجہ سے ریشما کانگریس میں شامل ہوگئی اور حالیہ پارلیمانی انتخابات میں کانگریس کی انتخابی مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا تھا 

Post source : Urduleaks news network