May 20, 2019

ایڈ سیٹ کی تاریخ تبدیل کرنے تلنگانہ اسٹیٹ میناریٹی ایمپلائز سروس اسوسی ایشن کی نمایندگی

ایڈ سیٹ کی تاریخ تبدیل کرنے  تلنگانہ اسٹیٹ میناریٹی ایمپلائز سروس اسوسی ایشن کی نمایندگی

حیدرآباد -17 مئی ( اردو لیکس) تلنگانہ اسٹیٹ میناریٹی ایمپلائز سروس اسوسی ایشن نے تلنگانہ کونسل فار ہائیر ایجوکیشن کے چیئرمین پروفیسر پاپی ریڈی سے نمایندگی کرتے ہوئے ایڈ سیٹ امتحان کے شیڈول میں رمضان کے پیش نظر تبدیلی لانے کی درخواست کی ۔اسوسی ایشن کے صدر ایم اے فاروق احمد نے پاپی ریڈی کو اس سلسلے میں تحریری یادداشت پیش کی ۔اور کہا کہ 30 اور 31 مئی کو ایڈ سیٹ امتحان منعقد ہونے والا ہے جبکہ 31 مئی کو رمضان المبارک کا آخری جمعہ جمعتہ الوداع ہے جس کے پیش امتحان کی تاریخ کو تبدیل کیا جائے تاکہ مسلم طلبہ کو راحت مل سکے ۔جس پر پاپی ریڈی نے ہمدردانہ غور کرنے کا تیقن دیا ۔

Post source : urduleaks news network