August 24, 2019

ٹک ٹاک کیلیے ویڈیوز بنانے پر قتل

ٹک ٹاک کیلیے ویڈیوز بنانے پر قتل

تمل ناڈو -2 جون ( اردو لیکس)ٹک ٹاک ایپ کی وجہہ سے شوہر نے بیوی کا قتل کردیا۔ یہ واقعہ ریاست تمل ناڈو کے کووایی کے پاس پیش آیا۔35 سالہ کنٹراکٹر گنگا راجو ساکن اریولی نگر اور 28 سالہ نندنی کی چند سال قبل شادی ہوی، اس جوڑے کو دو بچے ہیں۔ نندنی خانگی کالج کی ملازمہ بتائی گئی ہے۔ آپسی اختلافات کے باعث شوہر بیوی الگ الگ رہنے لگے تھے۔ اس دوران خاتون نےٹک ٹاک ایپ پر ویڈیوز بنا کر اپ لوڈ کرنے شروع کر دیے اس کے فالورز کی تعداد بڑھ گئی۔شوہرکو اس بات کا پتہ چلا تو وہ برہم ہو گیا اور اس نے بیوی کو ٹک ٹاک ایپ کے لئے ویڈیوز بنانے سے منع کیا، بیوی نے شوہر کی بات نہیں مانی جس پر برہم شوہر نے تیز دھار خنجر سے حملہ کر کے اپنی بیوی کا قتل کردیا۔

Post source : urduleaks