July 17, 2019

آینده پارلیمنٹ کے اجلاس میں تین طلاق بل – کامن سیول کوڈ کا بھی منصوبہ

آینده پارلیمنٹ کے اجلاس میں تین طلاق بل – کامن سیول کوڈ کا بھی منصوبہ

نئی دہلی-4 جون( اردو لیکس)مرکزی وزیر قانون روی شنکر پرساد نے کہا ہے کہ آئندہ پارلیمنٹ کے اجلاس میں تین طلاق بل کو پیش کیا جائے گا انہوں نے کہا کہ گزشتہ معیاد میں نریندر مودی حکومت نے تین طلاق بل کو پارلیمنٹ میں پیش کیا تھا اور لوک سبھا میں اس کو منظوری مل گئی تھی تاہم راجیہ سبھا میں تین طلاق بل کو منظوری نہیں مل سکی ۔مودی حکومت کی گزشتہ میعاد ختم ہو گئی جس کی وجہ سے یہ بل دوبارہ پیش کی جانے والی ہےروی شنکر پرساد نے کہا کہ  کامن سیول کوڈ  کو لاگو کرنے کا بھی منصوبہ ہے اس سلسلے میں سیاسی جماعتوں کی رائے حاصل کی جائے گی اور لاء کمیشن سے اس مسئلہ کو رجوع کیا جائے گا ۔

Post source : Urduleaks news network