July 17, 2019

ایس پی اور بی ایس پی کی دوستی ختم – تنہا مقابلہ کرنے مایاوتی کا اعلان

ایس پی اور بی ایس پی کی دوستی ختم – تنہا مقابلہ کرنے مایاوتی کا اعلان

لکھنؤ -4 جون ( اردو لیکس) اتر پردیش میں سماج وادی پارٹی اور بہوجن سماج پارٹی کی دوستی ختم ہونے جارہی ہے اس سلسلے میں بہوجن سماج پارٹی کی سربراہ مایاوتی نے اعلان کردیا ہے کہ وہ آنے والے ضمنی انتخابات میں تنہا مقابلہ کریں گی حالیہ پارلیمانی انتخابات میں بہوجن سماج پارٹی کے امیدواروں کی شکست کا جائزہ لینے کے لئے پیر کے دن مایاوتی نے پارٹی قائدین کے ساتھ ایک اجلاس منعقد کیا گیا اس اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے مایا وتی نے کہا کہ انتخابات میں سماج وادی پارٹی کے ساتھ دوستی کرنے سے بی ایس پی کو کافی نقصان پہنچا ہے یادو طبقے کے ووٹ بی ایس پی کو نہیں ملے البتہ بی ایس پی کے ووٹ بالخصوص پچھڑے طبقات کے لوگوں نے سماج وادی پارٹی کے حق میں ووٹ دیا ۔مایا وتی نے کہا کہ ریاست میں عنقریب ہونے والے 11 اسمبلی حلقوں کے ضمنی انتخابات میں بی ایس پی تنہا مقابلہ کرے گی ۔

Post source : urduleaks news network