October 23, 2019

مسلم لڑکی کو سالانہ 36 لاکھ روپے کی نوکری

حیدرآباد – 4 جون ( اردو لیکس)  بہار سے  تعلق رکھنے والی بی ٹیک کامیاب مسلم لڑکی کو متحدہ عرب امارات میں سالانہ 36 لاکھ روپے کی نوکری مل گئی ۔شیر پور بہار شریف سے تعلق رکھنے والی شفیق احمرین نامی لڑکی نے حیدرآباد میں آئی سی ایف اے آئی ٹیک سے بی ٹیک گریجویٹ کی تعلیم اسی سال مکمل کی ۔شفیق احمرین ، متحدہ عرب امارات کے محکمہ تعلیم میں جونیر ریسرچرز کی ملازمت کے لئے منتخب ہوئی ہے اور یو اے ای حکومت نے لڑکی کو سالانہ 1 لاکھ 92 ہزار درہم کا پیکیج بھی دینے سے اتفاق کیا ہے جو ہندوستانی کرنسی میں 36 لاکھ ہوتے ہیں 

Post source : urduleaks news network