July 16, 2019

نائب صد رجمہوریہ کی جانب سے عید الفطرکی مبارک باد

نائب صد رجمہوریہ کی جانب سے عید الفطرکی مبارک باد
Photo Credit To file

نئی دہلی 4 جون 2019/ نائب صدر جمہوریہ ہند جناب ایم وینکیانائیڈو نے عیدالفطر کےموقع پر لوگوں کو مبارک باد دی ہے۔ ایک پیغام میں انہوں نے کہا ہے کہ عیدالفطر ماہ رمضان المبارک کے اختتام پر منائی جاتی ہے اور یہ سچی جانثاری ، سخاوت ، اخوت اور قادرمطلق کے تئیں اظہار تشکر کا جشن ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس تہوار کی روح ایک دوسرے کے ساتھ محبت اور خوشی کومشترک کرنا ہے۔ نائب صدرجمہوریہ نے کہا‘‘میں عیدالفطرکے پرمسرت موقع پر ملک کے عوام کو صمیم قلب سے مبارک باد اور نیک خواہشات پیش کرتا ہوں۔ عیدالفطر ماہ رمضان المبارک کے اختتام پر منائی جاتی ہے ۔ یہ تہوار سچی جانثاری ، سخاوت ، اخوت اور قادر مطلق کے تئیں اظہار تشکر کا جشن ہے۔ اس تہوار کی روح ایک دوسرے کے ساتھ محبت اور خوشی کو مشترک کرنا ہے۔ مجھے امید ہے کہ یہ تہوار فیاضی و فراخدلی کے جذبے کو مضبوط کرے گا اور لوگوں کو ایک دوسرے کے قریب لائے گا ، انہیں دوستی ، اخوت ، باہمی احترام ، رحم دلی اور محبت کے بندھن میں باندھےگا۔ میری دعا ہے کہ عیدالفطر کے ساتھ جو مقدس اور اعلی اقدار وابستہ ہیں ، وہ ہماری زندگیوں کو امن اور ہم آہنگی سے مالا مال کریں گی ’’

Post source : pib