October 23, 2019

نیٹ امتحان کے نتائج جاری – آندھراپردیش کی اسرا قریشی کو 16 واں رینک

نیٹ امتحان کے نتائج جاری – آندھراپردیش کی اسرا قریشی کو 16 واں رینک

حیدرآباد -5 جون ( اردو لیکس) نیٹ امتحان (نیشنل ایلجیبلیٹی انٹرنس ٹسٹ)  کی نتائج جاری ہوگئے . نیٹ امتحان میں، راجستھان کے نالین کھندیلوال نے قومی سطح پر فرسٹ رینک حاصل کیا. نالین کھندیلوال نے 720 کے منجملہ701 نشانات حاصل کیے.دہلی کے باویکھ بنسل 700 نشانات کے ساتھ دوسرا رینک حاصل کیا ۔اور اترپردیش کے اکشت کوشک کو تیسرا رینک ملا ۔تلنگانہ سے تعلق رکھنے والی مادھوری ریڈی نے 695 نشانات حاصل کرتے ہوئے7 واں رینک حاصل کیا۔آندھراپردیش سے اسرا قریشی نے690 نشانات کے ساتھ16 واں رینک حاصل کیا۔اس امتحان میں 14 لاکھ 10 ہزار 755 امیدواروں نے شرکت کی۔جن میں 7 لاکھ 97 ہزار 047 امیدوار کامیاب قرار دئے گئے ۔

Post source : Urduleaks news network