July 17, 2019

عید کی نماز ادا کرنے والوں کو کار نے روند دیا – دہلی میں افسوسناک واقعہ

عید کی نماز ادا کرنے والوں کو کار نے روند دیا – دہلی میں افسوسناک واقعہ

نئی دہلی -5 جون ( اردو لیکس)  قومی دارلحکومت دہلی میں عید کی نماز ادا کرنے میں مصروف نمازیوں کو ایک تیز رفتار کار نے روند دیا جس کے نتیجے میں 17 افراد زخمی ہوگئے ۔یہ افسوسناک واقعہ دہلی کے کھوریجی علاقہ میں واقع ایک مسجد میں پیش آیا ۔بتایا گیا ہے کہ تیز رفتار کار اس وقت مسجد میں گھس گئی جب نمازی عید کی نماز میں مصروف تھے اس واقعہ میں 17 افراد زخمی ہوگئے ۔ان تمام کو ہاسپٹل منتقل کردیا گیا ۔اس واقعہ میں پولیس کی لاپرواہی الزام عائد کیا جا رہا ہے پولیس کے اعلیٰ عہدیدار واقعہ کی تحقیقات کررہے ہیں 

Post source : urduleaks news network