August 24, 2019

پسند کی شادی کرنے والا نوجوان سسرالی رشتہ دار کے حملے میں زخمی

پسند کی شادی کرنے والا نوجوان سسرالی رشتہ دار کے حملے میں زخمی

حیدرآباد-8 جون( اردو لیکس) پسند کی شادی کرنے والے نوجوان پر سسرالی رشتہ دار نے دن دھاڑے برسرعام جان لیوا حملہ کردیا۔یہ سنسنی خیز واقعہ حیدرآباد کےایس آر نگر میں پیش آیا۔ اس واقعہ کے بعد علاقہ میں سنسنی پھیل گئی اور حملہ آور وہاں سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے ۔ ذرائع کے مطابق سنگاریڈی کے متوطن شیخ امتیاز نے  گزشتہ ہفتے  بورا بنڈہ کے ساکن زہرہ فاطمہ سے پسند کی شادی کی تھی لیکن لڑکی کے رشتہ دار بالخصوص اس کے بھائی اس شادی سے ناراض تھے ۔ ناراضگی دور کرنے اور اس مسئلہ کی یکسوئی کے بہانے زہرہ فاطمہ کے گھر والوں نے اسے بورا بنڈہ پولیس اسٹیشن طلب کیا ۔ پولیس نے دونوں ان کی کونسلنگ کی اور شادی شدہ جوڑا کار میں واپس لوٹ رہا تھا کہ لڑکی کے رشتہ داروں نے اچانک برسرعام امتیاز پر چاقوؤں سے حملہ کردیا ۔ اس واقعہ کے بعد علاقہ میں سنسنی پھیل گئی ۔امتیاز کو شدید زخمی حالت میں ہاسپٹل منتقل کردیا گیا ۔اس حملے میں نئی دلہن بھی زخمی ہونے کی اطلاع ہے جو شوہر پر حملے کو روکنے کی کوشش کررہی تھی 

Post source : Urduleaks news network