August 24, 2019

کورٹلہ میں دن دھاڑے ایک شخص پر چاقو سے حملہ

کورٹلہ میں دن دھاڑے ایک شخص پر چاقو سے حملہ

کورٹلہ -8 جون ( اردو لیکس)  کورٹلہ میں آج دن دھاڑے ایک شخص پر چاقو سے حملہ کا واقعہ پیش آیا ۔تفصیلات کے مطابق جگتیال ضلع کے کورٹلہ ٹاون میں واقع ایچ ڈی ایف سی بینک کے سامنے رمیش نامی شخص نے گنگادھر گوڑ پر چاقو سے حملہ کرتے ہوئے فرار ہوگیا ۔دن دھاڑے سڑک پر چاقو سے حملہ کے اس واقعہ کے بعد مقامی عوام میں سنسنی پیدا ہوگئی ۔قاتلانہ حملہ کی وجہ رقمی لین دین بتائی گئی ہے۔مقامی عوام کی اطلاع پر پولیس وہاں پہنچ گئی اور زخمی گنگادھر کو ہاسپٹل منتقل کردیا ۔جہاں اس کی حالت تشویشناک بتائی گئی ہے  ۔مقام حادثے کے پاس  ایک بینک کی پاس بک برامد ہوئی ہے جس میں تاٹی کنڈہ رمیش ساکن بومینا گاوں کا پتہ درج ہے جس سے پتہ چلا ہے کہ جملہ آور رمیش تھا۔پولیس اس واقعہ کی تحقیقات کررہی ہے 

Post source : urduleaks news network