August 19, 2019

دو سال میں 500 سے زیادہ اے ٹی ایم سنٹرس بند

دو سال میں 500 سے زیادہ اے ٹی ایم سنٹرس بند
Photo Credit To File

نئی دہلی -8 جون ( اردو لیکس) ہندوستان میں اے ٹی ایم سنٹرس کی تعداد میں ہر سال کمی ہوتی جارہی ہے ریزرو بینک آف انڈیا کی ایک تازہ رپورٹ کے مطابق گزشتہ دو سال کے دوران ملک بھر میں 597 اے ٹی ایم سنٹرس بند کردیے گئے ہیں بند کرنے کی وجہ یہ بتائی جا رہی ہے کہ بینکوں پر اے ٹی ایم سنٹر چلانے کے لئے زیادہ اخراجات عاید ہورہے ہیں اہم علاقوں کے کمرشیل مقامات پر اے ٹی ایم سنٹر کے بھاری کرایہ ،سیکورٹی اور برقی بل جیسے اخراجات ہورہے ہیں جس کی وجہ سے کئی بینکس اے ٹی ایم سنٹرس بند کرنے پر مجبور ہیں نتیجے میں سال 2017 سے مارچ 2019 تک ملک بھر میں 597 سنٹرس بند ہوگئے ۔رپورٹس کے مطابق 2017 میں ملک بھر میں 2 لاکھ 22 ہزار 300 اے ٹی ایم سنٹرس تھے جو 2019 میں 2 لاکھ 21 ہزار 703 کو پہنچ گئے ہیں 

Post source : urduleaks news network