August 19, 2019

چیف منسٹر کے خلاف غلط ویڈیو شیر کرنے کے الزام میں صحافی گرفتار

چیف منسٹر کے خلاف غلط ویڈیو شیر کرنے کے الزام میں صحافی گرفتار
Photo Credit To File

نئی دہلی -9 جون ( اردو لیکس)  اترپردیش کے چیف منسٹر یوگی آدتیہ ناتھ کے خلاف توہین آمیز ویڈیو شیئرنگ کرنے کے الزام میں صحافی کو پولیس نے گرفتار کرلیا ۔تفصیلات کے مطابق دہلی میں کام کرنے والے ایک پرشانت کانوجیہ نامی صحافی کو حضرت گنج پولیس نے ہفتہ کی رات اس الزام میں گرفتار کرلیا کہ انھوں نے چیف منسٹر یوگی آدتیہ ناتھ کی عزت متاثر کرنے والے ویڈیو کو شیر کیا تھا اس ویڈیو میں ایک خاتون نے یوگی آدتیہ ناتھ پر الزام عائد کیا ہے کہ چیف منسٹر کے ساتھ ان کے کئی برسوں سے جسمانی تعلقات ہیں اس ویڈیو کو پوسٹ اور شیر کرنے والے دیگر پانچ افراد کو بھی پولیس نے گرفتار کیا ہے پولیس نے بتایا کہ متنازعہ اور غلط ویڈیو کو شیر کرنے کے الزام میں صحافی اور دوسروں کے خلاف آئی پی سی کے دفعہ 500 کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے پرشانت نامی صحافی دی وائر، انڈین ایکسپریس اور کئی مشہور اخبارات میں کام کرچکا ہے 

Post source : Urduleaks news network