August 24, 2019

مدرسہ دارالعلوم محمدیہ عادل آباد کی کمیٹی کی تشکیل -محمد بن احمد عرف محمد سیٹھ صدر و معتمد عمومی شاہد احمد توکل منتخب

عادل آباد11-جون(اردو لیکس)شہر مستقر عادل آباد کا قدیم دینی ادارہ مدرسہ دارالعلوم محمدیہ بھکتاپور کا جنرل باڈی اجلاس انچارج صدر محمد بن احمد کی صدارت میں مدرسہ ھذا میں منعقد ہوا۔متفقہ طور پر محمد بن احمد عرف محمد سیٹھ کو صدر؛سید شاہد علی کو نائب صدر؛شاہداحمد توکل کو معتمد عمومی؛اور مسعود خان پٹیل کو شریک معتمد بنایا گیا۔ارکان عاملہ کی حیثیت سے امجداللہ خان؛ظفراللہ خان؛ظفی اللہ خان؛سید رفیع؛سید کوثرعلی؛ظفراللہ؛محمد عبدالقیوم؛فخرالدین؛محمدنیازی کو منتخب کیا گیا۔جن کے انتخاب پر نوجوانان و اہلیان محلہ نے مبارکباد پیش کرتے ہوئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔

Post source : Urduleaks news network