August 19, 2019

اترپردیش میں ریلوے پولیس کی غنڈہ گردی – صحافی پر حملہ اور پیشاب پلانے کا واقعہ

اترپردیش میں ریلوے پولیس کی غنڈہ گردی – صحافی پر حملہ اور پیشاب پلانے کا واقعہ

لکھنو-12 جون ( اردو لیکس) اتر پردیش میں ایک صحافی کو شدید زدوکوب کرتے ہوئے لاک اپ میں بند کرکے پیشاب پلانے کا انسانیت سوز واقعہ سامنے آیا ہے یہ واقعہ شاملی ضلع کا ہے جہاں 24 نیوز کے ایک صحافی امیت شرما نے مقامی ریلوے پولیس کی بدعنوانیوں کو منظر عام پر لایا تھا جس پر ریلوے پولیس کے انسپکٹر راکیش کمار اور کانسٹبل سنیل کمار نے امیت شرما کو ریلوے اسٹیشن کے حدود میں ان پر حملہ کرتے شدید زخمی کردیا اور لاک اپ میں بند کردیا ۔حملہ کا ویڈیو سوشل میڈیا پر کافی وائرل ہوا ہے جس میں پولیس عہدیدار رات کی تاریکی میں مار پیٹ کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے اس واقعہ کے بعد صحافی امیت شرما نے کہا کہ انھیں مارنے کے بعد لاک اپ میں بند کردیا گیا اور زبردستی پیشاب پلایا گیا ۔ریلوے حکام اس واقعہ کی تحقیقات کررہی ہے اور فوری طور پر ریلوے پولیس انسپکٹر راکیش کمار اور کانسٹیبل سنیل کمار کو معطل کر دیا گیا ہے.

Post source : Urduleaks news network