June 17, 2019

امیتابھ بچن کی دریا دلی!

امیتابھ بچن کی دریا دلی!
Photo Credit To AB blog

ممبئی -12 جون ( اردو لیکس) بالی ووڈ میگا اسٹار امیتابھ بچن ایک بار پھر مقروض کسانوں کو مالی امداد فراہم کرتے ہوئے انھیں قرض سے نجات دلایا ہے انہوں نے  آج بہار کے تقریبا 2100 کسانوں کی مالی مدد کی  جو قرض  کی رقم ادا کرنے کے موقف میں نہیں تھے امیتابھ بچن نے کسانوں کو دی گئی مالی امداد کا تذکرہ  اپنے بلاگ پر  کیا. جیسا کہ میں نے پہلے وعدہ کیا تھا، میں نے 2100 سے زائد کسانوں کو بہار سے منتخب کیا اور ان کے قرض کی رقم ادا کی. کچھ قرضوں کو براہ راست بینکوں میں جمع کیا گیا . اور چند کسانوں کو میرے خاندان کے افراد ابھیشیک اور شیوتا کی طرف سے چیک تقسیم کئے گئے. “امیتابھ نے سابق میں بہت سے کسانوں کو بھی مالی امداد کی تھی. گزشتہ سال انھوں نے اتر پردیش کے کسانوں کو 5.5 کروڑ روپے قرض ادا کرنے کے لئے دیا تھا.

Post source : urduleaks news network