June 17, 2019

اردو یونیورسٹی ‘فاصلاتی کورسز میں داخلے بی ایڈ فاصلاتی کی آخری تاریخ15 جون

اردو یونیورسٹی ‘فاصلاتی کورسز میں داخلے  بی ایڈ فاصلاتی کی آخری تاریخ15 جون
Photo Credit To file

حیدرآباد 12 جون (پریس نوٹ) مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی ، نظامت فاصلاتی تعلیم میں داخلوں کا آغاز ہوگیا ہے۔ بی ایڈ (فاصلاتی طرز) کے علاوہ ایم اے (اردو،انگریزی،تاریخ،ہندی،عربی اور اسلامک اسٹڈیز)‘ بی اے ، بی ایس سی (لائف سائنسز،فزیکل سائنسز) ‘ڈپلوما ان( ٹیچ انگلش اور جرنلزم اینڈ ماس کمیونکیشن) اور سرٹی فیکیٹ کورسز(اہلیت اردو بذریعہ انگریزی اور فنکشنل انگلش برائے اردو داں) میں داخلے دیئے جارہے ہیں۔ بی ایڈ کورس برسر خدمت اساتذہ کے لیے ہے۔ بی ایڈ میں داخلے کے لیے آن لائن فارم جمع کرنے کی آخری تاریخ 15 جون ہے جبکہ دیگر کورسس کے لیے آخری تاریخ یکم اگست مقرر ہے۔
بی ایڈ (فاصلاتی طرز) 2018 کے امیدوار کو جوپہلے ہی درخواست جمع کرچکے ہےں انہیں دوبارہ درخواست دینے کی ضرورت نہیں ہے۔ تاہم ، انھیں داخلہ پورٹل میں لاگ کر کے اپنی اہلیت اور قابلیت کی تفصیلات کی دوبارہ توثیق کرنی ہوگی۔
ای پراسپکٹس اور آن لائن درخواست فارم ویب سائٹ https://manuucoe.in/ddeonlineadmission19 پر دستیاب ہیں۔درخواست، بی ایڈ (فاصلاتی طرز) کے لیے 1000 روپئے رجسٹریشن فیس کے ساتھ اور دیگر پروگرامس کے لیے 200 روپے رجسٹریشن فیس کے ساتھ آن لائن داخل کرنی ہوگی۔
امیدوار مزید تفصیلات کے لیے طلبہ رہبری یونٹ ہیلپ لائن 040-23008463 اور 23120600 040- (ایکسٹنشن 2207) سے رابطہ کرسکتے ہیں۔ اس کے علاوہ طلبہ حیدرآباد، نئی دہلی، کولکتہ، بنگلور، ممبئی، پٹنہ، دربھنگہ (بہار)، بھوپال، رانچی، امراوتی، سری نگر (جموں و کشمیر)، جموں، نوح (میوات)، لکھنو ¿ میں واقع یونیورسٹی کے ریجنل / سب ریجنل سنٹرس سے رابطہ کرسکتے ہیں۔داخلہ کونسلنگ، رہنمائی وغیرہ کے لیے لنک https://manuucoe.in/ddeonlineadmission19/contactus ملاحظہ فرمائیں۔مزید تفصیلات یونیورسٹی ویب سائٹ www.manuu.ac.in سے حاصل کی جاسکتی ہے۔

Post source : press note