June 17, 2019

کانگریسی ارکان اسمبلی کی ٹی آرایس مقننہ پارٹی میں شمولیت، منحرف ارکان کی وضاحت

کانگریسی ارکان اسمبلی کی ٹی آرایس مقننہ پارٹی میں شمولیت، منحرف ارکان کی وضاحت

حیدرآباد 12 جون (اردولیکس) حال ہی میں ٹی آر ایس میں شمولیت اختیار کرنے والے کانگریسی ارکان مقننہ نے یہ وضاحت کی ہے کہ انہوں نے دستور کے دائرہ میں رہ کر کانگریس مقننہ پارٹی کو ٹی آر ایس مقننہ پارٹی میں ضم کیا ہے۔ انہوں نے انتباہ دیاکہ اگر کانگریس ان کے خلاف جھوٹا پروپیگنڈہ پھیلانے کا سلسلہ جاری رکھتی ہے تب اس کے خلاف ہتک عزت کا مقدمہ دائر کیاجائے گا۔ ٹی آر ایس لیجسلیٹیو آفس پرآج میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے ایم ایل اے کانتا راؤ نے کہا کہ تمام بارہ ارکان اسمبلی ضرورت پڑنے پر استعفیٰ دینے اور ضمنی انتخابات میں مقابلہ کرنے کے لیے تیار ہیں۔

Post source : Urduleaks news network