June 17, 2019

آج عالمی یوم بچہ مزدوری

آج عالمی یوم بچہ مزدوری
Photo Credit To file

حیدرآباد 12 جون (اردولیکس) آج یوم مخالف بچہ مزدوری ہے۔ اس برس کا موضوع ”بچوں کو کام نہیں بلکہ اپنے خوابوں کو پورا کرنا چاہئے“ ہے۔ بین الاقوامی مزدور تنظیم نے سال2002ء میں یہ دن منانے کاسلسلہ شروع کیاتھا تاکہ عالمی سطح پربچوں کومزدوری کرنے سے روکاجاسکے اور بچہ مزدوری کے خاتمہ کے لیے اقدامات کیے جاسکیں۔ اس دن حکومتیں‘ ملازمین‘ ملازمین کی تنظیمیں‘ سیول سوسائٹی اور کئی ملین افراد متحدہ طورپر بچہ مزدوری کے نقصانات کواجاگرکرتے ہیں اوراس کے خاتمہ کے لیے اقدامات کیے جاتے ہیں۔

Post source : urduleaks news network