August 19, 2019

کالیشورم پراجکٹ کا جاریہ ماہ افتتاح

حیدرآباد 12 جون (اردولیکس) چیف منسٹرچندر شیکھر راؤ توقع ہے کہ تلنگانہ کے باوقارکالیشورم پراجکٹ کا جاریہ ماہ کی 21 تاریخ کو افتتاح انجام دیں گے۔ دفترچیف منسٹر کے مطابق آندھراپردیش کے سی ایم وائی ایس جگن موہن ریڈی کواس موقع پر مہمان خصوصی کے طورپر مدعو کیاجائے گا۔ ممکن ہے کہ کے سی آر جلد ہی وجئے واڑہ روانہ ہوکر جگن کومدعوکریں گے۔ واضح رہے کہ ریاستی حکومت نے اس میگا پراجکٹ کواپنے مالی وسائل کے بل پرشروع کیا ہے جس کا مقصد ریاست کے تقریباً پندرہ اضلاع میں 37لاکھ ایکراراضی کوسیراب کرنا ہے۔ اس پراجکٹ سے تیرہ اضلاع کوفائدہ پہنچے گا۔

Post source : Urduleaks news network