August 19, 2019

بچہ مزدوری کے ختمہ کیلئے پورٹل

بچہ مزدوری کے ختمہ کیلئے پورٹل

نئی دہلی(اردولیکس) مرکزی وزیراطلاعات ونشریات کے پرکاش جاوڈیکر نے کہا کہ وزارت محنت کی جانب سے قومی چائیلڈ لیبرپراجکٹ کے ذریعہ بچہ مزدوری کے خاتمہ کے لیے اقدامات کیے جارہے ہیں۔ عالمی یوم مخالف بچہ مزدوری کے موقع پر ایک ٹوئیٹ میں انھوں نے کہاکہ اگرکوئی یہ دیکھتا ہے کہ کسی بھی بچہ سے زبردستی کام لیاجارہا ہے‘ تب اس کی شکایت مقامی پولیس اسٹیشن یا پورٹل www.pencil.gov.inپرکی جاسکتی ہے۔

Post source : Urduleaks news network