June 17, 2019

تلنگانہ میں گرمی کا قہرجاری۔ ہفتہ اتوارکوتیزہواوں اوربوندا باندی کا امکان

تلنگانہ میں گرمی کا قہرجاری۔ ہفتہ اتوارکوتیزہواوں اوربوندا باندی کا امکان
Photo Credit To file

وجئے واڑہ 12 جون(اردولیکس) تلنگانہ کے بعض علاقوں میں گرمی کی شدید لہر جاری ہے۔ اس دوران ضلع منچریال کے ویلگا نور علاقہ میں اعظم ترین درجہ حرارت 44.6ڈگری سلسیس درج کیاگیا۔ اسی طرح بھوپال پلی کے تڑی چرلہ علاقہ میں 44.4اور بھدرادری کتہ گوڑہ کے علاقہ لکشمی دیوپلی میں 44.5ڈگری سلسیس اعظم ترین درجہ حرارت ریکارڈ ہوا۔ اسی دوران محکمہ موسمیات کے عہدیدارو ں نے انتباہ دیا ہے کہ گرمی کی لہر آئندہ دودن کے دوران برقرار رہے گی۔ ہفتہ اور اتوار کو ریاست میں بعض مقامات پر چالیس کیلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار کے ساتھ تیز ہواؤں کے ساتھ بونداباندی اور بجلیاں چمکنے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔

Post source : urduleaks news network