October 23, 2019

ضلع کلکٹر عایشہ خانم کی بیٹی کا سرکاری اسکول میں داخلہ

ضلع کلکٹر عایشہ خانم کی بیٹی کا سرکاری اسکول میں داخلہ

حیدرآباد-13 جون( اردو لیکس) تلنگانہ کے ضلع وقار آباد کی کلکٹر عائشہ مسرت خانم نے اپنی دختر کو اقلیتی اقامتی اسکول میں داخل کرنے کا فیصلہ کیا ہےریاست بھر میں اقلیتی طلبا اور طالبات کے لئے حکومت نے 200 سے زائد اقامتی اسکول قائم کئے ہیں جن میں ہزاروں طلبہ تعلیم حاصل کررہے ہیں ۔ سکریٹری اقلیتی اقامتی اسکول سوسائٹی بی شفیع اللہ نے ضلع کلکٹر وقار آباد کو اپنی دختر کیلئے اقامتی اسکول کا انتخاب کرنے پر مبارکباد پیش کی ۔ کلکٹر وقار آباد نے اپنی دختر تابش رائنا کو وقار آباد گرلز اسکول میں داخلہ پر آمادگی ظاہر کی ہے ۔ بی شفیع اللہ نے کہا کہ ضلع کلکٹر کا یہ فیصلہ سماج کیلئے ایک مثال اور اس سے ہر کسی کو حوصلہ ملے گا۔ اقلیتی اقامتی اسکول سوسائٹی طلبہ کی مجموعی ترقی کے عہد کی پابند ہے۔ سوسائٹی کی جانب سے تمام اسکولوں میں بین الاقوامی معیار کی انفراسٹرکچر سہولتیں فراہم کی جارہی ہیں۔ ایسے وقت جبکہ عوام اپنے بچوں کو خانگی اسکولوں میں داخلہ دلانا باعث فخر تصور کرتے ہیں۔ کلکٹر وقار آباد عائشہ مسرت خانم نے دوسروں کیلئے مثال قائم کی ہے۔

Post source : urduleaks news network