October 23, 2019

صحافیوں کے بچوں کو اسکول فیس میں 50 فیصد رعایت دینے ڈی ای او کے احکامات

صحافیوں کے بچوں کو اسکول فیس میں 50 فیصد رعایت دینے ڈی ای او کے احکامات

حافظ خضر یافعی

عادل آباد -14 جون ( اردو لیکس) ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر عادل آباد نے ضلع میں کام کرنے والے صحافیوں کے بچوں کو اسکول فیس میں 50 فیصد کی رعایت دینے کی اسکول انتظامیہ سے خواہش کی ہے اس سلسلے میں ڈی ای او عادل آباد نے احکامات جاری کرتے ہوئے ضلع کے تمام خانگی مسلمہ اسکول انتظامیہ کو مکتوب روانہ کیا ہے احکامات میں بتایا گیا ہے کہ تلنگانہ یونین آف ورکنگ جرنلسٹس شاخ عادل آباد کے ضلع صدر بی رمیش کی نمایندگی پر صحافیوں کے بچوں سے 50 فیصد فیس لینے کا اسکول انتظامیہ کو مشورہ دیا گیا ہے

Post source : Urduleaks news network