July 16, 2019

کیرالا میں خاتون کانسٹبل کو زندہ جلا دینے کا واقعہ

کیرالا میں خاتون کانسٹبل کو زندہ جلا دینے کا واقعہ

نئی دہلی -15 جون ( اردو لیکس)  کیرالا کے الاپپوجا ضلع میں ایک خاتون پولیس کانسٹیبل پر پٹرول چھڑک کر زندہ جلا دینے کا انسانیت سوز واقعہ پیش آیا ۔اس واقعہ میں خاتون پر حملہ کرنے والا خود اس کا ساتھی کانسٹبل ہے تفصیلات کے مطابق 33 سالہ سومیا پشپا کرن نامی خاتون کانسٹبل جس کے تین بچے ہیں آج ڈیوٹی انجام دینے کے بعد مکان واپس ہورہی تھی کہ مکان کے قریب محمد اعجاز نامی کانسٹبل سڑک پر سومیا کو روک لیا اور پٹرول چھڑک کر آگ لگا دی ۔اس واقعہ میں خاتون کانسٹبل زندہ جل کر ہلاک ہوگئی جبکہ حملہ آور اعجاز بھی جھلس گیا ۔ اعجاز 50 فیصد جھلس گیا اور اسے آئی سی یو میں علاج کیا جا رہا ہے پولیس اس واقعہ کی تحقیقات کررہی ہے یہ حملہ کس وجہ سے ہوا اس کا علم نہیں ہوسکا ۔سومیا کا شوہر بیرون ملک میں ملازمت کرتا ہے اور اعجاز غیر شادی شدہ بتایا گیا ہے 

Post source : Urduleaks news network