July 16, 2019

میٹ پلی میں ایک ماہ کی بچی کو فروخت کرنے والی خاتون گرفتار

میٹ پلی میں ایک ماہ کی بچی کو فروخت کرنے والی خاتون گرفتار

کورٹلہ -16 جون ( اردو لیکس)  جگتیال ضلع کے میٹ پلی ٹاون میں ایک خاتون کو پولیس نے اس وقت گرفتار کرلیا جب وہ ایک مہینہ کی بچی کو فروخت کرنے کی کوشش کررہی تھی تفصیلات کے مطابق نرمل ضلع کے کڈم سے تعلق رکھنے والی گنگا جیوتی نامی خاتون اپنی ایک ماہ کی بچی کو  میٹ پلی کے کلا نگر کالونی میں ایک خاندان کو 20 ہزار روپے میں فروخت کررہی تھی کہ پڑوسیوں کو اس کی اطلاع ملی اور انھوں نے جیوتی کی اس حرکت کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے پولیس کو اس کی اطلاع دی ۔پولیس نے خاتون کو گرفتار کرتے ہوئے ایک ماہ کی بچی کو آئی سی ڈی ایس عہدیداروں کے حوالے کردیا ۔

Post source : Urduleaks news network