September 23, 2019

جسم فروشی کا الزام، حیدرآباد کی ہوٹل میں ازبیکستان کی لڑکی پکڑی گئی

جسم فروشی کا الزام، حیدرآباد کی ہوٹل میں ازبیکستان کی لڑکی پکڑی گئی
Photo Credit To imagine

حیدرآباد 16 جون (اردولیکس) ازبیکستان سے تعلق رکھنے والی ایک لڑکی حیدرآباد میں جسم فروشی کے الزام میں پکڑی گئی۔ بیرون ملک کی 21 سالہ لڑکی کو ایک مہینہ قبل شہر لایا گیا۔ لکڑی کا پل علاقے کی ایک ہوٹل میں اسے رکھ کراس کے ذریعہ جسم فروشی کروائی جارہی تھی۔ لڑکی کو بنجارہ ہلزعلاقہ کی ایک ہوٹل میں کسی گاہک کے پاس لایا گیا تھا کہ اس بات کی اطلاع پولیس کو ہوگئی اور پولیس نے دھاوا کرکے لڑکی کو آزاد کروالیا۔ پولیس کو پتہ چلا ہے کہ سائی عرف شرما نامی دلال نے لڑکی کو شہر بلایا تھا پولیس نے ہوٹل سے شرما کے مددگارراجیش کمارساہو کو گرفتارکرلیا اصل ملزم مفرورہے۔

Post source : Urduleaks news network