July 16, 2019

ٹک ٹاک کیلئے ویڈیو بنانے نوجوان نے کیا فون چوری

ٹک ٹاک کیلئے ویڈیو بنانے نوجوان نے کیا فون چوری

نئی دہلی -17 جون ( اردو لیکس) ٹک ٹاک پر ویڈیو اپ لوڈ کرنے کے لئے ایک نوجوان نے فون چرا لیا ۔ دہلی میں پیش آئے اس واقعہ میں نوجوان کو جیل جانا پڑا ۔پولیس کے مطابق، اتر پردیش سے تعلق رکھنے والا20 سالہ نوجوان جیٹن نگر، ویڈیو کو ٹاک ٹاک پر پوسٹ کرتے ہوئے پیسہ بنانا چاہتا تھا. اس کے لئے جیتن نے ایک اچھا کیمرے کا فون کی تلاش شروع کردی ۔ نوجوان نے او ایل ایکس کے ذریعہ آئی فون ایکس ایس کا انتخاب کیا جس کی لاگت80،000 روپے بتائی گئی ہے نوجوان نے فون کے مالک سے خریدی کا معاہدہ کرتے ہوئے  دہلی کے پرتری نگر سگنل پر مالک سے ملاقات کی۔اور فون چیک کرنے کا بہانہ بناتے ہوئے جیٹن نگر نے پیسے مالک کو ادا کئے بغیر ہی وہاں سے فرار ہوگیا ۔فون کے مالک نے جیٹن نگر کے خلاف پولیس سے شکایت کی. پولیس نے نوجوان کو گرفتار کر لیا اور اسے جیل روانہ کیا.

Post source : urduleaks news network