October 23, 2019

تلنگانہ ارکان‌اسمبلی ‌‌‌‌کے کوارٹرس کا چیف منسٹر کے ہاتھوں افتتاح

حیدرآباد -17 جون ( اردو لیکس) تلنگانہ کے ارکان قانون ساز اسمبلی و کونسل کے لئے حیدرآباد میں نئے عصری کوارٹرس کا چیف منسٹر چندرشیکھرراو نے افتتاح کیا۔حیدرگوڑہ میں منعقدہ اس پروگرام میں اسپیکر پوچارم سرینواس ریڈی،وزیرداخلہ محمد محمود علی، دیگر وزرا، ارکان اسمبلی و ارکان کونسل نے بھی شرکت کی۔یہ کوارٹرس 4.26ایکڑ پرپھیلے ہوئے ہیں جن کی تعمیر 166کروڑ روپئے کے صرفہ سے ہوئی ہے۔ارکان اسمبلی کے لئے آدرش نگر، حیدرگوڑہ میں پرانے کوارٹرس ہیں۔ان کے خستہ حالی کا شکار ہونے پر 2012مین نئے کوارٹرس کی تعمیر شروع کی گئی جن کی تکمیل کے بعد آج ان کا وزیراعلی نے افتتاح کیا۔ارکان اسمبلی،ارکان کونسل کے لئے 120فلیٹس تعمیر کئے گئے۔ہر فلیٹ 2500مربع فیٹ پر مشتمل ہے۔ پانچ بلاکس 12منزلہ ہیں۔ہر منزل پر دس فلیٹس ہیں۔

Post source : urduleaks news network