October 23, 2019

پارلیمنٹ میں جئے شری رام اور بھارت ماتا کے نعرے

پارلیمنٹ میں جئے شری رام اور بھارت ماتا کے نعرے

حیدرآباد – 17 جون ( اردو لیکس)  ہندوستانی پارلیمنٹ میں آج جئے شری کے نعرے لگائے گئے یہ نعرے بی جے پی ارکان کی جانب سے اس وقت لگاے گئے جب لوک سبھا میں نومنتخب ارکان پارلیمنٹ کو اسپیکر کی جانب سے حلف دلایا جا رہا تھا بتایا گیا ہے کہ مغربی بنگال سے نمایندگی کرنے والے دو مرکزی وزراء بابل سپریو اور دیباشری چودھری جس وقت حلف لے رہے تھے اس وقت ایوان میں موجود بی جے پی کے چند ارکان اچانک جئے شری رام کے نعرے لگائے اس کے بعد بی جے پی کے دیگر ارکان بھی نعرے لگانا شروع کردئے ۔بعد ازاں دیگر ارکان پارلیمنٹ کے حلف لیتے وقت بھی  جئے شری رام اور بھارت ماتا کی جئے کی گونج پارلیمنٹ میں سنائی دی ۔

Post source : Urduleaks news network