July 16, 2019

وائی ایس آر کانگریس جنرل سیکریٹری عادل آباد انیل کمار کا دس سالہ خواب کی تکمیل

وائی ایس آر کانگریس جنرل سیکریٹری عادل آباد انیل کمار کا دس سالہ خواب کی تکمیل

عادل آباد17-جون(اردو لیکس)تلنگانہ اسٹیٹ وائی ایس آر کانگریس جنرل سیکریٹری عادل آباد انیل کمار نے دس سال قبل متحدہ آندھراپردیش کے سابق چیف منسٹر راج شیکھرریڈی کے انتقال کے بعد راج شیکھرریڈی کے فرزند وائی ایس جگن موہن ریڈی آندھراپردیش کے سی ایم بننے تک چپل نا پہننے کا حلف لیا تھا۔اور باسر مندر بغیر چپل کےجاکر پوجاکی تھی۔اب حال ہی میں بھاری اکثریت سے آندھراپردیش میں وائی ایس آر کانگریس کے سربراہ جگن موہن ریڈی نے اسمبلی و لوک سبھا الیکشن میں شاندار کامیابی حاصل کی۔اور وائی ایس جگن موہن ریڈی آندھرا پردیش کے چیف منسٹر بنیں۔اسطرح انیل کمار کا بھی خواب تکمیل ہوا۔اور انہوں نے پھر سے باسر مندر پہنچکر اپنی قسم کو مکمل کرتے ہوئے دس سال کے بعد چپل پہنی۔اس موقع پر انیل کمار نے کہا کہ سابق سی ایم وائی ایس آر راج شیکھر کے دور اقتدار میں متحدہ آندرھرا پردیش میں ہرطبقہ کے لوگ خوش حال تھے۔اور ریاست ترقی کی سمت گامزن تھا۔انہوں نے کہا کہ وائی ایس راج شیکھرریڈی ایک سیکولر ذہنیت کے حامل لیڈر تھے۔انیل کمار کے ہمراہ وائی ایس آر سی پی لیڈرس ترمنی ونود؛پی مہیپال ریڈی؛پرشتم؛شیخ اظغر؛مادھؤ راؤ پٹیل؛چیپوری مرلی؛تذمل اور دیگر موجود تھے۔

Post source : urduleaks news network