July 16, 2019

امریش پوری کی سالگرہ پر گوگل کا خراج

امریش پوری کی سالگرہ پر گوگل کا خراج

ممبئی-22 جون( اردو لیکس)بالی ووڈ کے افسانوی اداکار و مشہور ویلن امریش پوری کی آج 87 ویں سالگرہ ہے گوگل سرچ انجن نے اپنے ڈوڈول پر امریش پوری کی تصویر پیش کرتے ہوئے انھیں خراج پیش کیا ہے  امریش پوری کا شمار ہندی فلموں  کے سب سے زیادہ باصلاحیت اداکاروں میں ہوتا تھا. امریش پوری کی پیدائش 22 جون 1932 کو پنجاب  کے جالندھر میں ہوئی تھی.  1967میں ان کی پہلی مراٹھی فلم شانتی’شانتی بنی تھی بالی ووڈ میں انہوں نے 1971 میں ‘ریشما اور شیرا’ میں پہلی مرتبہ کام کیا تھا.

امریش پوری کا منفی کردار بھی بہت متاثر کن رہا. مسٹر انڈیا، شہنشاہ، کرن-ارجن، کوئلہ، دلجلے، وشواتما، رام لكھن، تہلکہ، غدر، ہیرو، دامنی جیسی فلموں میں وہ ویلن کے رول میں منفی کردار ادا کیا تھا  ان فلموں کو سپر ہٹ بنانے میں امریش پوری کا بڑا تعاون رہا تھا.

Post source : urduleaks news network