October 23, 2019

سونے کی قیمت میں زبردست اضافہ

سونے کی قیمت میں زبردست اضافہ

نئی دہلی 5 جولائی (اردولیکس) بجٹ میں سونے پرکسٹم ڈیوٹی بڑھانے کے ساتھ ہی قیمتی دھات کی قیمت میں اضافہ ہوگیا ہے۔ 10 گرام سونے کی قیمت 34 ہزارروپئے سے آگے بڑھی ہوئی تھی۔ تازہ طورپرسونے کی قیمت فی 10 گرام 34 ہزار800 روپئے ہوگئی یعنی سونے کی قیمت میں فی دس گرام 590 روپئے کا اضافہ ہوا ہے۔ البتہ چاندی کی قیمت میں کمی آئی ہے۔ ایک کیلو چاندی کی قیمت میں 80 روپئے کی کمی ہوئی جس کی وجہہ سے چاندی کی قیمت فی کیلو 38 ہزار500 روپئے ہوگئی۔

Post source : Urduleaks news network