October 23, 2019

ٹریفک چالانات ادا نہ کرنے پرحیدرآباد میں موٹرسیکل ضبط

حیدرآباد 10 جولائی (اردولیکس) حیدرآباد کی نارائن گوڑہ ٹریفک پولیس نے 58 چالانات ادا نہ کرنے پرایک موٹرسائیکل کو ضبط کرلیا۔ گاڑیوں کی تلاشی کے دوران حمایت نگرکے پاس ٹریفک پولیس نے ایک گاڑی کوتلاشی کیلئے روکا تو اس گاڑی کے خلاف 9 ہزار675 کے چالانات ادا شدنی تھے گاڑی کو ضبط کرلیا گیا۔ بعد ازاں کورٹ سے رجوع کرکے گاڑی کے مالک کی جانب سے رقم ادا کرنے پر گاڑی کو چھوڑدیا گیا۔

Post source : Urduleaks news network